the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
وزیراعظم مودی نے نوٹوں کی منسوخی کے مسئلہ پر اپوزیشن کی مخالفت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے آج کہا کہ پہلے اپوزیشن برسراقتدار پارٹی کے ساتھ گھوٹالوں کا انتشاب کرنے کےلئے ایمانداری کے حق میں احتجاج کرتا تھا لیکن آج برسراقتدار پارٹی ملک کی خاطر بدعنوان اور کالے دھن کےخلاف مہم چلارہی ہے اور اپوزیشن اس کے خلاف کھڑا ہے۔ مسٹر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی پارلیمانی ٹیم کی میٹنگ میں پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کے رویہ پر طنز بھی کیا۔انہوں نے ملک کے عوام سے ڈیجیٹل معیشت کو اپنانے کی اپیل کی اور کہا کہ لوگ اسے اپنی طرز زندگی کا حصہ بنائیں۔ا س سے کالا دھن ہمیشہ کےلئے ختم ہوگا اور شفافیت آئے گی۔
میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیراننت کمار نے بتایا کہ میٹنگ میں وزیراعظم نے کہا کہ 16دسمبر کو بنگلہ دیش وموچن دیوس ہے۔تب اپوزیشن نے کوئی ثبوت نہیں مانگا تھا آج اتنی گراوٹ آگئی ہے کہ اپوزیشن فوج کی قدرت کے ثبوت مانگ رہا ہے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کے معاملے پر وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں تقریباً 45 سال پہلے وانگچو کمیٹی نے نوٹوں کی منسوخی کی سفارش کی تھی اور کہا تھا کہ ابھی نوٹوں کی منسوخی کی جائے توملک کو فائدہ ہوگا۔اس وقت محترمہ اندرا گاندھی وزیر اعظم تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سفارش کو 45 سال بعد ہم نے قبول کیا۔اسی طرح سے 1988 میں راجیو گاندھی حکومت گمنام جائیداد کے خلاف قانون لے کر آئی لیکن 25 سال تک اس بارے میں مطلع نہیں کیا



اور نہ ہی اصول بنائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 میں سپریم کورٹ نے مرکز کی منموہن سنگھ حکومت پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تین سال پہلے یعنی 2011 میں اس نے حکومت کو کالے دھن کو ختم کرنے کے لیے خصوصی تفتیشی ٹیم قائم کرنے کیلئے کہا تھا لیکن تین سال میں ایک بھی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 1971-72 میں وانگچو کمیٹی نے جب نوٹوں کی منسوخی کی سفارش کی تھی تو کمیونسٹ پارٹی کے اس وقت کے رہنما جيوترمےباسو نے کہا تھا کہ یہ فوری طور پر کیا جانا چاہیے۔ لیکن آج کمیونسٹ لیڈر کانگریس کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر اعظم نے آخر میں چانکیہ پالیسی کی ایک مثال بھی رکھی۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ مسٹر مودی نے حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے کردار میں آئے فرق کو بھی واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے حکمراں پارٹی گھوٹالے کرتی تھی اور اپوزیشن اس کے خلاف اخلاص کے حق میں متحد ہوکر جدوجہد کرتا تھا۔ لیکن آج برسراقتدار پارٹی بدعنوانی اور کالا دھن ختم کرنے کی مہم چلا رہی ہے اور اپوزیشن اس کی مخالفت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سوچنے والی بات ہے کہ بی جے پی اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے لیے پارٹی سے بڑا ملک ہے جبکہ کانگریس ایسی نہیں ہے۔ اس کے لیے ملک سے بڑی پارٹی ہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر نے بتایا کہ میٹنگ میں گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے بعد وزیر خارجہ سشما سوراج کے جلد صحت مند ہونے کی دعاکی گئی اور ایک بین الاقوامی میگزین میں عالمی مفکر کے طور پر محترمہ سوراج کو منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد بھی دی گئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.